Aaj News

بابراعظم دی بائیک رائیڈر: لاہور کی سڑکوں پربنائی گئی ویڈیو کے چرچے

کپتان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے بعد ان دنوں آرام کررہے ہیں
اپ ڈیٹ 25 مئ 2023 03:05pm
<p>اسکرین گریب</p>

اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر حیرت وخوشی کے ملے جذبات کا اظہارکرتے ان کے پرستاردلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو بابراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئرکی تھی جس میں انہیں لاہور کی سڑکوں پرہیوی بائیک دوڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بابرنے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’ریڈی، سیٹ ، گو‘۔

ویڈیو دیکھ کر کپتان کے مداحوں نے پسندیدگی کے ساتھ دلچسپ تبصرے کیے۔

خاتون صارف نے کرکٹرکو ’بابراعظم دی بائیک رائیڈر‘ قراردے دیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے بعد آرام کرنے والے بابراعظم ان دنوں اپنے آبائی شہرمیں اہلخانہ کے ساتھ بھی بھرپور وقت گزاررہے ہیں۔

بابراعظم رواں برس شیڈول سری لنکا کی ٹی20 لیگ ”لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)“ کھیلیں گے جبکہ بطورآئیکون پلیئران کا معاہدہ کولمبوسٹرائیکرز سے ہوچکا ہے۔

اس دوران ایک انس اصغرنامی صارف نے فرمائش کہ ”باہر میری سائیکل کے ساتھ ریس لگاؤ گے؟“

خالد منہاس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے لیے بہت اہم ہیں بھائی براہ کرم بائیک نہ چلائیں۔

cricket

babar azam

Heavy Bike

تبصرے
1000 حروف
مقبول ترین