Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مسائل کے باوجود پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے ٹیکسٹائل ایکسپو کا افتتاح کردیا
اپ ڈیٹ 26 مئ 2023 12:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے، مسائل کے باوجودپاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں بیرون ملک سرمایہ کار ایکسپو میں شریک ہیں، سرمایہ کار پاکستان میں آکر خوشی محسوس کرتے ہیں، ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، مسائل کے باوجود پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری افراد کی انتھک محنت سے ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہورہا ہے، آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہورہی ہیں، ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی برآمدات کا 60 فیصد ہے،

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کو برآمدات بڑھانے کے لیے جو معاونت درکار ہوگی فراہم کریں گے، منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیرمقدم کیا جائے گا، ٹیکسٹائل ایکسپو کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہترین اور معاون ماحول فراہم کریں گے، حکومت قانون کی حکمرانی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔

اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاروں کے وفد سے بھی ملاقات شیڈول ہے، اس ملاقات کے دوران وہ آئندہ بجٹ کے سلسلے میں سرمایہ کاروں کی تجاویز بھی سنیں گے۔

وزیرِاعظم گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (کے 4) کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

Governor Sindh

Karachi Visit

PM Shehbaz Sharif

kamran tessori

textile expo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div