Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایوا بی نے گریمی ریکارڈنگ کیلئے ’سن رائز اِن لیاری‘ سے دل جیت لیے

میوزک کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کیلئے شاندار پرفارمنس
شائع 29 مئ 2023 02:52pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان کی پہلی بلوچ ریپر اور کنا یاری فیم گلوکارہ ایوا بی نے میوزک کے سب سے بڑے پلیٹ فارم گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کیلئے اپنی پرفارمنس سے دھاک بٹھا دی۔

گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کی پرفارمنس سیریز گلوبل اسپن آرٹسٹس کو اپنا ٹیلنٹ انٹرنیشنل لیول پردکھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ایوا بی نے گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے گلوبل اسپن کیلئے ریپ ٹریک ’سن رائز ان لیاری‘ پرشاندار پرفارمنس دی ہے۔ گانے کی ویڈٖیو کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری کی گلیوں میں فلمائی گئی جہاں ایوا بی روایتی لباس میں ملبوس حجاب اور نقاب کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

ایوا بی نے یہ گانا خصوصی طور پر گریمی پلیٹ فارم گلوبل اسپن کیلئے ہی لکھا۔

اس حوالے سے عرب نیوزسے بات کرتے ہوئے ایوا بی نے بتایا کہ گلوبل اسپن سیریزکیلئےپرفارمنس میرا خواب تھا جو اب پورا ہوچکا ہے، یہ میرے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ میں معروف انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر اپنی موسیقی سے پاکستان اور لیاری کی نمائندگی کر رہی ہوں۔ پوری دنیا کو لیاری کی کہانی بتانا بہت ضروری تھاکیونکہ یہ نہ صرف میری پہچان بلکہ اس تعلق کے بارے میں ہے جہاں میری موسیقی سرحد پار لوگوں کو متاثرکرسکتی ہے

گانے ’سن رائز ان لیاری‘ سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے ایوا نے کہا کہ یہ صرف ایک گانا نہیں بلکہ میرے اب تک کے سفر کی عکاسی کرتا ہے، گانے میںنشاندہی کی گئی ہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے چھوٹے فنکاروں کو نظرانداز کیا جاتا ہپے لیکن وہ ثابت قدم رہ کر اپنا فن دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ یہ سفرختم نہیں ہوا کیونکہ ابھی مزید کامیابیاں ھاص کرنا باقی ہیں، وہ مسلسل نئے پروجیکٹس پر کام کرتے ہوئے کامیابی کے نئے راستے تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

ایوا بی کے مطابق وہ اپنا نیا البم تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی مقبول ٹی وی سیریز مس مارول کی پہلی قسط میں بھی ایوا بی کا گانا ’روزی‘ شامل کیا گیا تھا اس کے علاوہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں کیفی خلیل اور بلوچ گلوکار وہاب بگٹی کے ساتھ سیزن کے مقبول ترین گانے ’کنایاری‘ سے بھی عالمی شہرت ملی تھی۔

ایوا کو ٹائمز اسکوائر نیویارک پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بلوچ آرٹسٹ ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔

Eva B

lyari

Hijabi Rapper

Sunrise in Lyari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div