Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سندھ میں تمام کمرشل ٹرانسپورٹ میں سی این جی کٹس لگانے پر پابندی

اسکول بسز اور وینز سے بھی سی این جی سلینڈر ہٹائے جائیں گے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
شائع 31 مئ 2023 10:27pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام کمرشل ٹرانسپورٹ میں سی این جی کٹس لگانے پر پابندی لگادی گئی۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کمرشل ٹرانسپورٹ میں سی این جی کٹس کی اب اجازت نہیں ہوگی، اسکول بسز اور وینز سے بھی سی این جی سلینڈر ہٹائے جائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبے میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس کے علاوہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، مزید 500 بسوں کی تجویز دی گئی ہے۔

karachi

CNG

Sharjeel Inam Memon

Public Transport

school vans

commercial transport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div