Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

عمران خان کوعنقریب گرفتارکرلیا جائے گا، افنان اللہ

لیگی رہنما کی آج نیوز سے خصوصی گفتگو
شائع 01 جون 2023 11:11pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

مُسلم لیگ (ن) کے سینیٹرافنان اللہ نے 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات سے متعلق کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں اس کے سرغنہ عمران خان ہیں عنقریب گرفتار کرلیا جائے۔

آج نیوز کے پروگرام ”آج ایکسکلیوژو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے سرغنہ عمران خان سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں سرغنہ کوعنقریب گرفتار کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ خود چھپ گئے ہیں تاکہ ان کو حکومت کی جانب سے گرفتار نہ کرلیا جائے مذاکرت کے ہم نے کوئی ٹیم نہیں بنائی ہم نے کسی کو بھی مذاکرات کیلئے نہیں بلایا ہم نے مذاکرات کو مسترد کردیا ہے، الیکشن جب ہونے ہونگے تو ہوجائیں گے۔

سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا معاملہ زیرغور ہے سیاسی جماعت پرپابندی لگانے کا فائدہ کوئی نہیں ہوتا پابندی کی صورت میں نام بدل کرپھر آجاتے ہیں پھر وہ ایک تاثر قائم کرلیں گے دیکھیں ہمارے ساتھ کتنا ظلم ہوا ہے۔

لیگی رہنما نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے دو رائے پائی جاتی ہیں۔

میزبان کے سوال کے جواب میں سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ ماضی میں دیکھیں آپ کو عدم استحکام کی ایک ہی وجہ نظر آئی گی وہ عمران خان ہے چاہے وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن، کبھی عدلیہ، فوج سے لڑئی ہوگی۔

اس دوران سینئر قانون عارف چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی جماعت ملک مخالف سرگرمیوں کے ساتھ دہشت گردی میں ملوث ہو تو اس پر پابندی لگانے کے لئے معاملہ سپریم کورٹ جائے گا جہاں اس کا جائزپ لیا جائے گا۔

نیشنل عوامی پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ پرویزالہی کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے ان کو بھی خود ہی گرفتاری دینا چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جو پارٹی بنائی اس نے مُلک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ان کا ہر ایک فرد جیل میں جاتا ہے اوردوسرے دن آکر پارٹی چھوڑ دیتا ہے۔

PMLN

پاکستان

imran khan

rubaroo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div