Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

نیب نے القادر ٹرسٹ میں بشریٰ بی بی کو گواہ بنا کر طلب کرلیا

7 جون کو بشریٰ بی بی کا بیان بطور گواہ قلمبند ہوگا، نیب
اپ ڈیٹ 03 جون 2023 01:12pm
بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل
بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل نیب کا پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوکیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں بلکہ بطور گواہ جاری ہوا، لہٰذا 7 جون کو ان کا بیان بطور گواہ قلمبند ہوگا۔

نیب کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت طلبی کے نوٹس کی وجہ بنانے کے پابند ہیں، عدالت میں بتا چکے ہیں ہمیں بشریٰ بی بی کی گرفتاری مقصود نہیں۔

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات اور ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا ریکارڈ اور القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت کرتے ہوئے اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیرمؤثر قرار دی تھی۔

دوسری جانب نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا، اسی لئے انہیں دوبارہ نیب طلب کیئے جانے کا امکان ہے۔

NAB

imran khan

bushra bibi

190 million pounds scandal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div