Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

یونان: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 79 افراد ہلاک، لاپتہ 43 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا

12 پاکستانی باشندوں کو ریسکیو کرلیا، سفارتخانے
اپ ڈیٹ 17 جون 2023 06:33pm
فوٹو — ہیلنک کوسٹ گارڈز/ رائٹرز
فوٹو — ہیلنک کوسٹ گارڈز/ رائٹرز

جنوبی یونان کے ساحل میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہوگئے، سینکڑوں لاپتہ، 12 پاکستانیوں کو ریسکیو کرلیا، لاپتہ ہونے والے 43 افراد کا تعلق آزاد جموں کشمیر سے ہے۔

کشتی ڈوب جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے 43 افراد کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ اس حوالے ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں میں کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں بنڈلی کے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بھی شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 نوجوان کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں گوڑا بلیال اور دیگر ڈنہ کے رہائشی ہیں جبکہ 43 نوجوانوں میں سے 2 افراد بچ گئے، باقی لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ایک ٹیم نے پیلوس شہر کے جنوب میں ڈوبنے والی کشتی کے بارے میں متعلقہ یونانی حکام سے رابطہ کیا ہے جبکہ ٹیم نے وہاں جاکر ابتدائی معلومات بھی حاصل کی ہیں۔

سفارتخانے نے حادثے میں ریسکیو کیے جانے والے 12 پاکستانی باشندوں سے ملاقات کی ہے، جن افراد کو بچایا گیا ہے ان میں دو کا تعلق کوٹلی سے ہے جن میں محمد عدنان بشیر اور حسیب الرحمان شامل ہیں۔

محمد حمزہ ولد عبدالغفور اور ذیشان سرور ولد غلام سرور گجرانوالہ، عظمت خان ولد محمد صالحو ضلع گجرات، محمد سنی ولد فاروق احمد اور زاہد اکبر ولد اکبر علی شیخوپورہ، مہتاب علی ولد محمد اشرف منڈی بہاؤالدین، رانا حسنین ولد رانا نصیر احمد سیالکوٹ، عثمان صدیق ولد محمد صدیق کا تعلق گجرات سے ہے، جبکہ عرفان احمد ولد شفیع اور عمران آرائیں ولد مقبول اسپتال میں داخل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کشتی پائلوس کے جنوب مغرب میں تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈوبی ہے جب کوسٹ گارڈ نے ان کی مدد سے انکار کر دیا تھا۔ کشتی لیبیا سے اٹلی جا رہی تھی، جس میں سوار بیشتر افراد کی عمر20 سال تھی، جب کہ جہاز میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان، شام اورمصر سے تھا۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وہ یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور مزید معلومات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے جہاز میں 500 سے 700 افراد کا ذکر کیا جبکہ اس کشتی میں سوار افراد کی تعداد کشتی کی صلاحیت سے کہیں زیادہ تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈز اور نیوی کشتیاں، جہاز اور ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں تاہم تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یونان میں کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا سفارتخانہ اب تک 12 پاکستانیوں کی شناخت کرچکا ہے۔

وزیراعظم نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اس موقع شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا سفارتخانہ اب تک 12 پاکستانیوں کی شناخت کر چکا ہے، صورتحال پر اپ ڈیٹ کے لیے یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Greece

refugees

Boat Sink

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div