Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

پرویزخٹک پیپلزپارٹی میں آئےتو اسی دن پارٹی چھوڑ دوں گا، بلند ترکئی

پرویز خٹک ہمیشہ اپنے محسن کو پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 22 جون 2023 04:49pm

پیپلزپارٹی کے رہنما بلند اقبال ترکئی نے کہا ہے کہ پرویزخٹک گروپ پیپلزپارٹی میں آیا تو اسی دن میں بھی پیپلزپارٹی چھوڑ دوں گا۔

گزشتہ ماہ 19 مئی کو تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سینئر سیاستدان بلند اقبال ترکئی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ پرویزخٹک، اسد قیصر اور شاہ فرمان 9 مئی کے واقعات کے اصل کردار ہیں۔

بلند اقبال ترکئی کا کہنا تھا کہ یہ 5 سے 6ا فراد کا چوروں کا ٹولہ ہے، یہ پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ اپنی چوریوں سے بھاگ رہے ہیں، ان کے خلاف بی آر ٹی سمیت کئی کیسز تیار پڑے ہیں، یہ لوگ سیدھا جیل جائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پرویز خٹک ہمیشہ اپنے محسن کو پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہیں، یہ ہائی جیکر ہیں،انہوں نے تحریک انصاف بھی ہائی جیک کی ہوئی تھی، اگر پرویزخٹک اور ان کا گروپ پیپلز پارٹی میں آیا تو اسی دن میرا بھی پیپلزپارٹی کو آخری سلام ہوگا۔

pti

Pervez Khattak

Pakistan People's Party (PPP)

PTI Leaders Left Party

buland iqbal tarkai