Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

شاہ رخ خان کی بیٹی کروڑوں کی زمین کی مالک بن گئیں

سہانا خان نے یہ زمین علی باغ کے ایک گاؤں میں خریدی ہے
شائع 23 جون 2023 09:26pm

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان نے 12 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی زرعی زمین خرید لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی سہانا خان نے یہ زمین علی باغ کے ایک گاؤں میں خریدی ہے۔

سہانا خان کی 1.5 ایکڑ کی زرعی زمین کی قیمت 12.19 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے جس یہ پراپرٹی ڈیجا وو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔

سہانا خان اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بیوٹی برانڈ کی ایمبسیڈر بھی ہیں، اِن دنوں اداکارہ اپنی ڈیبیو ویب سیریز ’دی آرچیز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان بطورِ رائٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں اور اب کنگ خان کی ان کی بیٹی بھی والد کے نقشِ قدم پر چل پڑی ہیں۔

Shahrukh Khan

Suhana Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div