Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پبلک اکاونٹس کمیٹی کا حج میں پاکستانی حاجیوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس

وزارتی مذہبی امور نے 2022 میں مفت حج کرنے والوں کی تفصیل فراہم کردیں
شائع 10 جولائ 2023 06:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) نے حالیہ حج میں پاکستانی حاجیوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔

نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارتی مذہبی امور نے 2022 میں مفت حج کرنے والوں کی تفصیل فراہم کیں۔

سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2022 کے لیے کل ایک ہزار790 معاونین گئے، وزارتوں کے معاونین میں سے 40 فیصد کی رقم ادا کی گئی، باقی کی نہیں آئی۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ گزشتہ سال 1700 لوگ مفت حج پر گئے، پولیس کے ایس ایس پی اور ایڈیشنل سیکریٹری نے حجاج کی کیا خدمت کی ہوگی؟ معاونین کے نام پر مفت حج کرنے والوں کی فہرست کو پبلک کیا جائے گا۔

سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کو محکمے کی طرف سے ٹی اے ڈی بھی دیا جاتا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حالیہ حج کے دوران پاکستانی حاجیوں کوپیش آنے والی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ رواں سال رہائش ، ٹرانسپورٹ اور کھانے کے مسائل تھے، وزیر مذہبی امور سعودی عرب میں موجود تھے، اس کے باوجود پاکستانی حاجی وہاں رو رہے تھے کہ سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

نور عالم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج ختم ہونے کے باوجود ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الرحمان، ڈی جی حج سمیت دیگرعملہ ابھی تک واپس نہیں آئے۔

اسلام آباد

public accounts committee

hajj pilgrims

Hajj 2022

Noor Alam Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div