Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسلام آباد کو خیبرپختونخوا سے ملانے کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان

سڑک کی تعمیر پر 600 ملین روپے کی لاگت آئے گی
شائع 13 جولائ 2023 08:23pm

اسلام آباد کو خیبر پختونخوا سے ملانے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے، میگا رورل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر اقتدار میں مارگلہ پہاڑیوں کے وسط میں واقع 7 کلومیٹر طویل سکندراعظم روڈ کی تعمیر نو کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سکندر اعظم روڈ 4 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مارگلہ پہاڑیوں کے عین وسط میں شاہ اللہ دتہ سے 7 کلومیٹر طویل سکندر اعظم روڈ پر 600 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ روڈ اسلام آباد کو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور سے جوڑے گی۔

چئیرمین سی ڈی اے نورالاامین مینگل نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سکندر اعظم روڈ کینتھلا کنویں کے قریب اسلام آباد اور ہری پور کی سرحد پر ختم ہوگی جبکہ بقیہ حصہ صوبہ خیبر پختونخوا تعمیر کرے گا۔

وفاقی ترقیاتی ادارہ دونوں سڑکوں ملا کر وفاقی دارالحکومت سے مختصر ترین راستہ بنائے گا۔

تاریخی اور خستہ حال سڑک کی تعمیر نو سے علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لیے سکندر اعظم روڈ پر پارک اور کار پارکنگ ایریا بھی تیار کیا جائے گا۔

اسلام آباد

KPK

hari pur

sikander e azam road

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div