Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

خوبصورت نظر آنا ہے تو ٹیکس دینا ہوگا

کاسمیٹک آئیٹم سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، میک اپ کا سامنا تو سستا ہونا چاہیے، خواتین
شائع 16 جولائ 2023 12:46pm
You have to pay tax, If you want to look beautiful, 23 to 25% tax on makeup products - Aaj News

خوبصورت نظر آنا ہے تو ٹیکس دینا ہوگا، میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس سے کاروباری افراد کے ساتھ خواتین بھی پریشان ہوگئیں۔

ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر سے ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے۔ میک اپ کے سامان پر بھی 23 سے 25 فیصد سیلز ٹیکس لگائے جانے سے دکانداروں کو کاروبار کم ہونے کی فکر ستانے لگی۔

تاجر کہتے ہیں بجٹ کے بعد ہونے والی مہنگائی سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔

دوسری طرف خواتین کہتی ہیں ہر چیز قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے، کاسمیٹک آئیٹم سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا ہے، خواتین کے لئے اب میک اپ کرنا بھی دشوار ہوتا جارہا ہے۔

شادی بیاہ ہو یا عید کا تہوار بنا میک اپ خواتین کا سنگار ادھورا ہی ہوتا ہے اس لئے خواتین کا مطالبہ ہے میک اپ کا سامان سستا کیا جائے۔

pakistan economy

Women

Taxes

balochistan budget

make up items

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div