Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نگراں سیٹ اپ پر مشاورت

قومی اسمبلی کی تحلیل اور پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2023 11:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔

سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم سے نگراں حکومت کے قیام، قومی اسمبلی کی تحلیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر کو فون، ایک ارب ڈالر ڈیپازٹ پر شکریہ ادا کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید کو فون کیا اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے معاشی اور مالی استحکام کے لئے ان کی بھرپور حمایت پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کیا جو یقینی طور پر پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی گہری محبت اور خیال رکھنے کا اظہار ہے۔

شیخ محمد بن زید سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور امارات میں پاکستانی مزدوروں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے پر بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، بلوچستان کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو اور بلوچستان کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دالبندین ائرپورٹ کی ہنگامی بنیادوں پر از سر نو تعمیر اور بحالی پر چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق، وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت رانا تنویر حسین، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ اور معاون خصوصی عطا تارڑ موجود تھے۔

وزیراعظم سے نوید قمر کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

سید نوید قمر نے وزیراعظم کو وزارت تجارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم سے ممبران قومی اسمبلی کی الگ الگ ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، حامد حمید اور عابد رضا کوٹلہ نے الگ الگ ملاقات کی، ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو متعلقہ حلقوں کے مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ آمد

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ آمد ہوئی، شہباز شریف نے طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مرحوم بیٹے کے لیے فاتحہ خوانی، مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا۔

وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، انجنیئر خرم دستگیر بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

PMLN

PDM

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div