Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اعلان حوصلہ افزا، پاکستان میں الیکشن آزادانہ اور منصفانہ ہونے کی توقع ہے، امریکی نائب معاون وزیر خارجہ

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 215 ملین ڈالر دیے
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 09:36am

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، جبکہ حالیہ دہشتگرد حملوں پر تشویش اور جانی ومالی نقصان پر افسوس ہے، پاکستان کے لیے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔

الزبتھ ہورسٹ نے پاکستانئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے جبکہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے اور امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 215 ملین ڈالر دیے۔

پاکستان

Elizabeth Horst

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div