Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

راول ڈیم: پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 3 فٹ کم، اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد راولپنڈی میں مون سون کی مزید موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2023 05:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک ہزار 752 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 749 فٹ سے زائد ہوگئی، راول ڈیم اسپیل ویز کھول دیے گئے جبکہ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بنائی جائے گی۔

اسلام آباد راولپنڈی میں مون سون کی موسلادھاربارشوں اورمزید بارش کی پیشنگوئی کے باعث راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں، آج 4 سے 9 بجے تک سے ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گے۔

اسپل ویز کھولنے کا مقصد ڈیم میں پانی کی سطح کو لیول پر رکھنا ہے۔ اس حوالے سے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کیا جائے گا اور دریائے کورنگ میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس دوران ندی نالوں کو پارکرنے سے گریز کریں۔

مقامی آبادیوں کو الرٹ کرنے کے لیے اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائربن بھی بجائے گئے۔

rawalpindi

اسلام آباد

Rawal Dam

monsoon season

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div