Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

انجو کی بھارتی ’شوہر‘ کو دھمکیاں، اروند نے پاسپورٹ منسوخی کا مطالبہ کردیا

پاکستان آنیوالی خاتون نے تین برس قبل طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا.
شائع 30 جولائ 2023 02:10pm
انجو (بائیں) اور اس کا پاکستانی شوہر نصراللہ  (دائیں)
انجو (بائیں) اور اس کا پاکستانی شوہر نصراللہ (دائیں)

فیس بک پر دوستی کے بعد بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون انجو کے بھارتی شوہر نے دعویٰ کیا ہے ان کی ابھی تک طلاق نہیں ہوئی ہے اور اس لیے وہ پاکستانی شخص (نصر اللہ) سے شادی نہیں کر سکتیں۔

انجو کے شوہر اروند کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ’انجو نے کہا اس نے تین سال قبل دہلی میں طلاق کے کاغذات جمع کرائے تھے لیکن مجھے ابھی تک عدالت سے کوئی سمن یا نوٹس نہیں ملا۔ کاغذات پر وہ اب بھی میری بیوی ہے، وہ کسی اور سے شادی نہیں کر سکتی۔ حکومت کو معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے‘۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ انجو نے اپنے بھارتی شوہر اروند کو فون کرکے دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے ساتھ پاکستان لے جائے گی۔

چونتیس سالہ انجو نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان میں اپنے فیس بک فرینڈ نصر اللہ سے شادی کرلی ہے اور اب اس کا نیا نام فاطمہ ہے۔

اروند کمار نے جمعرات کو کہا کہ حکومت کو اس کے پاسپورٹ اور ویزا دستاویزات کی بھی چھان بین کرنی چاہیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کہیں اس نے پاکستان جانے کے لیے جعلی دستاویزات اور دستخط تو استعمال نہیں کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انجو کے بھارت واپس آنے کے بعد اس معاملے پر ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

اروند نے کہا کہ ان کی بیٹی نے انجو کو اپنی ماں کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کے لیے ایسے حالات میں ان کے ساتھ حل کرنا مشکل ہو گا۔

 انجو (دائیں) اور اس کا بھارتی شوہر اروند کمار (بائیں)
انجو (دائیں) اور اس کا بھارتی شوہر اروند کمار (بائیں)

ان دعوؤں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ انجو ذہنی طور پر پریشان اور ذہنی مریضہ ہے؟ کمار نے کہا کہ وہ کام کی وجہ سے پریشان رہتی تھی لیکن اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایسا قدم اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ارینج میریج تھی اور وہ بچوں کے ساتھ اچھی طرح سے رہتی تھی۔

Anju

Nasrullah

Arvind Kumar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div