Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کراچی: سول اسپتال سے لاکھوں روپے کی قیمتی مشینری چوری

چوری کے دوران او پی ڈی میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی
شائع 31 جولائ 2023 01:22pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں سندھ کے سب سے بڑے سرکاری سول اسپتال کی سیکورٹی کا پول کھل گیا، اسپتال میں چوروں نے لاکھوں روپے کی قیمتی مشینری چوری کی اور او پی ڈی میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

کراچی میں اب سرکاری اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے چوروں نے سول اسپتال سے قیمتی مشینری چوری کرلی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

چوری کا واقعہ اس وقت ہوا جب اسپتال کی او پی ڈی دو روزہ سرکاری چھٹی کی وجہ سے بند تھی۔

چور نیور و لوجی او پی ڈی کی سیمنٹ کی جالیاں توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

سول اسپتال کے درجنوں سرکاری و پرائیویٹ گارڈز کو چوری کا علم نہ ہوسکا۔

سامان غائب ہونے پر انتظامیہ نے پوری سیکورٹی کو طلب کیا، جس کی وجہ سے او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اسپتال میں چوری کے دوران ملزمان نے او پی ڈی میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

Crime

Karachi Police

Civil Hospital Karachi