Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

امریکی کامیڈین جیریمی اسلام قبول کرکے کونسا فرقہ اختیار کریں گے اور کیوں؟

امریکی کامیڈین نے حال ہی میں قرآن پاک کا ترجمہ بھی مانگا تھا۔
شائع 02 اگست 2023 12:04pm
تصویر: جیریمی میک لیلن/انسٹاگرام
تصویر: جیریمی میک لیلن/انسٹاگرام

ایسا لگتا ہے معروف امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین جیریمی میک لیلن دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے ہیں۔

جیریمی میک لیلن ویسے تو پہلے ہی اسلام سے متاثر ہیں ، لیکن اب انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنے فرقے میں شمولیت سے متعلق وضاحت کی ہے۔

امریکی کامیڈین نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرلکھا کہ، ’اگر میں نے اسلام قبول کر لیا تو میں صرف یہ دیکھنے کے لئے شیعہ بن جاؤں گا کہ کیا سنی مجھے عیسائی کے طور پر قبول کرتے ہیں یا نہیں۔‘

رواں ہفتے انہوں نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں وہ اپنے مداحوں سے پوچھتے ہوئے نظر آئے کہ انگریزی زبان میں قرآن پاک کا بہترین ترجمہ کس کا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی انہوں نے اپنے مسلمان مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کے فقہے سے متعلق سوال کیا تھا۔

امریکی کامیڈین مسلمانوں کے ہر تہوار پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کو ہمیشہ مبارکباد دیتے ہیں۔

comedian

lifestyle

سلیبریٹی

Jeremy McLellan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div