Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان سے بھارت جانیوالی سیما کی کہانی سے سچن نکل گیا

ویڈیو میں سیما کو ایک مرد کے ساتھ بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 08:28pm
اسکرین گریب: ٹوئٹر/شفق عالم
اسکرین گریب: ٹوئٹر/شفق عالم

پب جی کھیلتے ہوئے سچن مینا نامی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے چار بچوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر اب بولی ووڈ میں قدم رکھنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

سیما کو ایک بھارتی فلم ساز نے ان کی سرحد پار محبت پر مبنی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی ہے اور آج سیما نے اس فلم کیلئے آڈیشن بھی دیا ہے۔

جمعرات کو سیما حیدر نے ”کراچی ٹو نوئیڈا“ نامی فلم کے لیے آڈیشن دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں سیما کو ایک مرد اداکار کے ساتھ سین پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

”کراچی سے نوئیڈا“

رپورٹس کے مطابق، ”کراچی سے نوئیڈا“ کے آڈیشنز میں سیما حیدر اور سچن مینا کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ فلم ”جانی فائر فاکس پروڈکشن ہاؤس“ کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔

میرٹھ میں مقیم ایک فلم پروڈیوسر امیت جانی نے حال ہی میں سیما حیدر سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں اس منفرد لَو اسٹوری پر مبنی اپنی آنے والی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیں

’بڑی غلطی ہوگئی، انڈیا واپس جانا چاہتی ہوں‘، انجو کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا؟

سیما نے ’را ایجنٹ‘ بننے کا فیصلہ کرلیا

یقین کرنے والے جان لیں، ’یہ سیما حیدر نہیں ہیں‘

اتر پردیش کی انسداد دہشتگردی فورس کی طرف سے کلین چٹ ملنے کے بعد سیما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

سیما حیدر کو فلم میں را ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

پروڈیوسر کو جان سے مارنے کی دھمکی

دوسری جانب امیت جانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بجرنگ دل لیڈر مونو مانیسر کی جانب سے قتل کی دھمکی ملی ہے۔

نوئیڈا کے ساتھ ساتھ میرٹھ میں پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں جانی نے دعویٰ کیا کہ مونو مانیسر عرف موہت یادو نے انہیں واٹس ایپ کال پر دھمکی دی تھی کہ سیما حیدر نامی پاکستانی کو اپنی آنے والی فلم میں کاسٹ نہ کیا جائے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

آڈیشن کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ ہیرو کے کردار میں سچن کو کیوں نہیں لیا۔

RAW Agent

Sachin Meena

Seema Haider

Lappu Sachin

Karachi to Noida

Audition Video