Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک نے 100 روپے کا یادگاری سکہ تیار کرلیا، آج جاری کیا جائیگا

سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن تیرہ اعشاریہ پانچ گرام ہے
شائع 10 اگست 2023 11:56pm

سی پیک کی 10ویں سالگرہ پر مرکزی بینک کا احسن اقدام۔ 100 روپے کا یادگاری سکہ تیار کرلیا۔ سکہ گول شکل میں ہے۔

سکہ آج بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایکسچینج کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

سکے کا قطر تیس ملی میٹر اور وزن تیرہ اعشاریہ پانچ گرام ہے۔

سکے میں تانبا پچھتر فیصد اور نکل پچیس فیصد ہے۔

سکے کی اصل قیمت جلی ہند سے میں سو ، اور اردو رسم الخط میں روپیہ کے دائیں اور بائیں جانب لکھا گیا ہے۔

CPEC

bitcoin

State Bank Of pakistan

gold coins

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div