Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بجلی کا بل کتنا آتا ہے، شاہ رخ خان کا پرستار کو حیران کُن جواب

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر 'منت ' کا بل نہیں آتا
شائع 11 اگست 2023 10:08am
تصویر: اسپاٹ فائی
تصویر: اسپاٹ فائی

بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے بجلی کے استعمال کے باوجود اس کا بل نہ آنے کی حیران کُن وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی آنے والی فلم ’جوان‘ کا ایک پوسٹر شیئرکیا۔

مداحوں سے بات کرنے کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کا سیشن AskSRK بھی رکھا۔

اس دوران شاہ رخ کے ایک جواب نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

مداح نے سوال پوچھا کہ آپ کے گھر کا بجلی کا ماہانہ بل کتنا آتا ہے؟۔

اس سوال کا سیدھا جواب دینے کے بجائے شاہ رخ نے تحریر کیا کہ ’ہمارے گھر میں پیار کا نور پھیلا ہوا ہے۔ اسی سے روشنی ہوتی ہے، بل نہیں آتا۔‘

شاہ رخ خان کے اس جواب نے جہاں ان کے مداحوں کو حیران کیا وہیں سوشل میڈیا پر انکا یہ جواب موضوع بحث بن گیا ہے ۔

ممبئی میں وسیع رقبے پر پھیلا شاہ رخ خان کا گھر بھی ان کی شخصیت کیی طرح کسی تعارف کا محتاج نہیں، اس جواب نے یہ امید رکھنے والوں کو کہ ’منت کا بل لاکھوں میں آتا ہوگا‘ حیران کردیا ہے۔

Bollywood

Shahrukh Khan

entertainment

سلیبریٹی

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div