Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی
شائع 11 اگست 2023 07:15pm

عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 4 ڈالر اور پاکستانی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1918 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 672 روپے ہوگئی۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div