Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمام جماعتوں کا نگراں وزیراعظم پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، وزیراعظم

امید ہے انوار الحق شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 04:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں

میاں صاحب آپ نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا، اختر مینگل کا نواز شریف کو خط

باپ کی بنیاد رکھنے والے انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم تعینات

نگراں وزیراعظم کی نامزدگی پر تحریک انصاف کا ردعمل، کاکڑ سے توقعات ہیں، شاہ محمود

انہوں نے کہا کہ آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اورمحب وطن شخص ہے، تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہم کنار کیا ہے، امید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا، ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دعا گو ہوں کہ نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے نگراں وزیراعظم کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کا نام منظور کیا جس کی صدر پاکستان نے بھی منظوری دے دی ہے اور انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد

Caretaker prime minister

PM Shehbaz Sharif

Caretaker PM

Sindh Caretaker setup

anwar ul haq kakar