Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

سابق مشیر قانون عارف یوسف کمرہ عدالت سے گرفتار

عارف یوسف پرویز خٹک دور حکومت میں مشیر قانون تھے
شائع 15 اگست 2023 02:45pm
رہنما پی ٹی آئی اور سابق مشیر قانون عارف یوسف۔ فوٹو — فائل
رہنما پی ٹی آئی اور سابق مشیر قانون عارف یوسف۔ فوٹو — فائل

9 مئی جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کیس میں سابق مشیر قانون عارف یوسف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 اور 10 مئی جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی نے عارف یوسف کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد سابق مشیر قانون عارف یوسف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ خان رازق پولیس نے عارف یوسف کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ عارف یوسف پرویز خٹک دور حکومت میں مشیر قانون تھے۔

pti

ATC

peshawar

Arif Yousuf