Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

برٹنی اسپیئرزاوران کے شوہر کی 14 ماہ بعد ہی راہیں جُدا

29 سالہ سیم اصغری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرطلاق کی تصدیق کردی۔
شائع 18 اگست 2023 06:31pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اور امریکی ماڈل سیم اصغری نے شادی کے 14 ماہ بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان پوسٹ کرتے ہوئے سیم اصغری نے اس بارے میں باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ وہ اور برٹنی اسپیئرز الگ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے لکھا، ’میں اور میری بیوی نے ایک ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

میڈیا ذرائع کے مطابق برٹنی اسپیئرز کے شوہر سیم اصغری نے بدھ کے روز لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:

کیا برٹنی اسپیئرز کی تیسری شادی بھی ناکام؟

مشکلات میں گھرے فلسطینی شہریوں نے سینما گھر نہ ہونے کا حل نکال لیا

آفس میں فون چارج کرنا ملازم کو بھاری پڑ گیا

درخواست میں جوڑے کے ناقابل مصالحت اختلافات کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

سیم اصغری جو کہ ایک ایرانی نژاد امریکی اداکار، ماڈل، اور فٹنس انسٹرکٹرہیں، برٹنی اسپیئرزسے ان کی ملاقات 2016 میں گانے کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

بعد ازاں 2021 میں برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی منگنی ہوئی، جون 2022 میں وہ رشتہ ء ازدواج میں بندھے اور رواں سال سے ہی ان کے درمیان اختلافات کی افواہیں سر گرم ہونا شروع ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ برٹنی سسپیئرز پہلے ہی دو بار شادی کر چکی ہیں، اپنے سابقہ شوہرسے ان کے دو بچے بھی ہیں۔

Instagram

Divorce

britney spears

lifestyle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div