Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سلمان خان کے نئے لُک نے صارفین کو حیران کردیا

سلمان خان 90 کی دہائی ہی سے بالی ووڈ کے مشہور اسٹار رہے ہیں۔
شائع 21 اگست 2023 06:28pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کے نئے لُک نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا ہے، اداکار اپنی نئی فلم ”ٹائیگر 3“ میں ”گنجے“ نظر آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فلم ”باڈی گارڈ“ کے مرکزی کردار کو ایک انوکھے اور نئے لُک میں دکھایا گیا ہے۔

سلمان خان کو بالی ووڈ کا اسٹائل آئیکون کہا جاتا ہے، کہا یہ جارہا ہے کہ یہ نیا لُک سلمان خان نے کرن جوہر اور وشنو وردھن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کیلئے اپنایا ہے۔

ویڈیو میں اداکار کواس نئے لُک کے ساتھ سیاہ لباس میں رات کے وقت اپنی گاڑی سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

’راکھی نے جال میں پھنسایا، سابق شوہرعادل درانی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

شہزادی ڈیانا اور میگھن مارکل کی زندگی میں مماثلت

دوران پرواز ائر ہوسٹس سے بے تکلف ہونے والا مسافر گرفتار

خیال رہے کہ سلمان خان 90 کی دہائی ہی سے بالی ووڈ کے مشہور اسٹار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سلمان خان کا اسٹار ڈم تین دہائیوں سے زیادہ کے بعد بھی کم نہیں ہوا۔

ان کے چاہنے والے ان کا ہر اسٹائل کاپی کرتے ہیں، خواہ وہ پہننے اوڑھنے کا انداز ہو یا ہئیر اسٹائل، سب ہی ان کی تقلید کرتے ہیں۔

جیسا کہ فلم ”دبنگ“ کے بعد چشموں کو قمیض کے کالرپر رکھنے کا اسٹائل بہت مقبول ہوا تھا۔

اب سلمان خان کی یہ نئی فلم نومبر 2023 میں دیوالی کے موقع پرریلیز ہوگی۔

Salman Khan

lifestyle

movie

new look

tiger 3

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div