Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سیف علی خان گھر کے ’شیف‘ نکلے، کرینہ کے دلچسپ انکشافات

یہ بات شاید بہت سی خواتین کواداکارہ پر رشک کرنے پر مجبور کردے گی۔
شائع 22 اگست 2023 03:51pm
تصویر: اینڈیا ٹی وی نیوز
تصویر: اینڈیا ٹی وی نیوز

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے نصف بہترکو ان کی بیشترخوبیوں کی وجہ سے اکثرہی سراہتی ہیں لیکن ان کی جانب سے کیا جانے والا حالیہ انکشاف شاید بہت سی خواتین کو ان پر رشک کرنے پر مجبور کردے گا۔

کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ سرے سے کھانا بنانا نہیں جانتیں لیکن سیف علی خان گھر کے باورچی بھی ہیں جو ہر قسم کا کھانا پکانا جانتے ہیں۔

نئی دہلی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران کرینہ کپور نے میڈیا سے اپنی پروفیشنل زندگی سمیت نجی زندگی پر گفتگو کی اور بتایا کہ وہ اپنے گھر پر کیسے وقت گزارتی ہیں ۔

اسی ایونٹ کے دوران کرینہ نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اداکار سیف علی خان بہترین کھانا پکانا جانتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا ’ہماری کوشش ہوتی ہے کہ چھٹی والے دن کوئی کام نہ کیا جائے اور اپنا تمام وقت گھر پر گزارا جائے، چھٹی والے دن ہم گھر پر کھانا پکاتے ہیں، مختلف گیمز کھیلتے ہیں‘۔

اداکارہ کے مطابق، ’سیف بہت ہی شاندار کھانا پکاتے ہیں، انہیں دنیا بھرکے پکوان انہیں بنانا آتے ہیں، ہم ایک ساتھ کھانے کی تراکیب دیکھتے ہیں اور پھر اسے پکانے کی کوشش کرتے ہیں‘۔

کرینہ کپور نے کہا کہ وہ زیادہ تر گھر پرہی کھانا بنانا پسند کرتے ہیں، اگر کسی کی دعوت بھی کریں تو انہیں ہوٹل مدعو کرنے کے بجائے گھر پر بلاتے ہیں۔

دلچسپ انکشاف کرنے والی کرینہ نے مزید بتایا کہ وہ خود تو پانی ابالنا بھی نہیں جانتیں۔

Bollywood

entertainment

سلیبریٹی

karena kapor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div