Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ، فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1901 ڈالر فی اونس ہوگئی
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 06:51pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافہ ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :

بجلی صارفین ہوجائیں تیار، قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2800 روپے اور 2400 روپے پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1901 ڈالر فی اونس ہوگئی جو اس سے قبل 1891 ڈالر فی اونس تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 102 روپے تھی۔

Gold

dollar vs rupee

Gold rates Pakistan

Gold Mining

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div