Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کندھ کوٹ: کچے کے ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کرلیا، ورثاء کا انڈس ہائی وے پر دھرنا

پولیس ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کچے کے طرف روانہ
شائع 23 اگست 2023 09:54am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

کندھ کوٹ قمبرانی لاڑو سے ڈاکوؤں نے چوکیدار سمیت دو افراد کو اغوا کرلیا. ورثاء نے واقعے کیخلاف انڈس ہائی وے بلاک کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔

قمبرانی لاڑو کے مقام سے صبح چار بجے کے قریب ڈاکو ایک اسکول چوکیدار اللہ رکھیو قمبرانی اور فاروق قمبرانی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔

ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دونوں افراد کو اٹھا کر کچے کے طرف فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کچے کے طرف روانہ ہوگئی۔

دوسری جانب مغویوں کے ورثاء قمبرانی برادری کے درجنوں افراد نے قمبرانی لاڑو انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کندھ کوٹ : 1 ماہ میں 7 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد اغوا

کندھ کوٹ سے اغوا 3 پولیس اہلکاروں کی رہائی کیلئے قیدیوں کا تبادلہ

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

اغوا کی وارداتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Punjab police

Kandhkot

kidnaping in kandh kot

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div