Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

خواجہ حارث پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے

سپریم کورٹ اورہائیکورٹ میں عمران خان کےمقدمات کی پیروی لطیف کھوسہ کریں گے
شائع 24 اگست 2023 12:05pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے کیسز میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن کے حوالے سے تحفظات کے بعد خواجہ حارث نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق پراعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا تاہم دیگر لیگل ٹیم کے ارکان چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض اٹھانے پر بضد تھے۔

خواجہ حارث اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست پرسماعت کیلئے پیش نہیں ہونگے اور نہ ہی سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی پیروی کرینگے۔

سپریم کورٹ اورہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگرکریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث کیس سے الگ نہیں ہوئے، ان کے معاونین آتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ حارث کی مہارت اورقابلیت سے ہم استفادہ کرتے ہیں اور ان کا پاورآف اٹارنی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں جگہ موجود ہے۔

Supreme Court

Islamabad High Court

Khawaja Haris

ٰImran Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div