Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں ایک کھلاڑی کا اضافہ

ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا
شائع 26 اگست 2023 10:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سعود شکیل کو بھی پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ طیب طاہر بطور ٹریولنگ ریزرو ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے کون سے 3 بلے باز 2019 سے اب تک کارکردگی کے لحاظ سے سب سے آگے

ایشیا کپ: قذافی اسٹیڈیم اور نشتر پارک کے اطراف لائٹس نصب کردی گئیں

نیپال کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق سعود شکیل کو منتخب کرتے وقت جن عوامل کو اہمیت دی گئی اس میں ان کی اسپن کو بہتر انداز میں کھیلنے کی صلاحیت، سری لنکن کنڈیشنز میں حالیہ پرفارمنسز اور ان کا لیفٹ ہینڈر ہونا شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ سمجھتی ہے کہ سعود شکیل مارڈرن ڈے کرکٹ کے اصولوں پر پورا اترتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعود شکیل کو اس سے قبل صرف افغانستان سے سیریز کےلیے ٹیم میں رکھا گیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کل 27 اگست کو سری لنکا کے شہر کولمبو سے ملتان پہنچے گا۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کرنے والے پلیئرز کو پہلے لاہور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

بابر اعظم، نسیم شاہ اور امام الحق کل لاہور جائیں گے اور وہ پیر کو ملتان پہنچیں گے۔

ادھر ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں پہلا ٹریننگ سیشن 29 اگست کو کرے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ہوگا۔

cricket

PCB

lahore

saud shakeel

ASIA CUP 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

BOARD OF CRICKET IN INDIA (BCCI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div