Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ، جنگی مشقوں کا مشاہدہ

سپہ سالار کی فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کی تعریف
شائع 30 اگست 2023 07:10pm
فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، اور فیلڈ فائرنگ اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈرفور کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، اور مسلح افواج کی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشکل ماحول میں آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا، دورے کے دوران آرمی چیف کو مشق کے لیے طے شدہ تربیتی مقاصد بارے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مشقوں میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا، سپہ سالار نے فوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف بھی کی۔

Army Chief General Asim Munir

tilla firing rang

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div