Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

’یورپی اور دیگر ممالک عمران کی رہائی کیلئے سرگرم، جلد بریکنگ نیوز آئے گی‘

'ان ممالک کا نام عمران اور ان کی بہن نہیں لیں گے کیونکہ اس سے عیاں ہو جائے گا کہ وہ لوگ کون ہیں اور ان جڑیں کہاں پر ہیں'
شائع 03 ستمبر 2023 09:30pm
After electricity, sugar is also expensive, Public aggressive reaction | Rubaroo | Special program

سابق رکن پنجاب اسمبلی اور نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی اور دیگر ممالک عمران خان کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ اِن ممالک کا نام چیئرمین پی ٹی آئی اور اُن کی بہن نام نہیں لیں گے، اس حوالے سے اپنی معلومات اکٹھی کر رہی ہوں، جلد ہی بریکنگ نیوز شیئر کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون ہر ایک کیلئے یکساں ہونا چاہیے، خان صاحب قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہیں، لیکن ان کا حق ہے کہ وہ اپنے لیے ریلیف کیلئے درخواست دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بھی مجھے معلوم ہے کہ یہاں یورپ میں اور یو ایس (امریکہ) میں کونسی طاقتیں ہیں، کون سے کون سے لوگ ہیں جو اس مہم میں پیش پیش ہیں، ان کا نام میرا خیال ہے ان کی بہن اور خان صاحب لیں گے نہیں، کیونکہ اس سے عیاں ہو جائے گا کہ وہ لوگ کون ہیں اور ان جڑیں کہاں پر ہیں‘۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ رہائی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ راہ راست پر ہیں تو کوئی طاقت آپ کو جیل میں نہیں رکھ سکتی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے سامنے شرط رکھ دی

نگراں وزیراعظم کی پیشکش کے سوال پر جگنو محسن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی پیش کش ہوئی تھی، پیشکش پر میں نے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں ان لوگوں کی بڑی شکرگزار ہوں، جنہوں نے اتنی عزت افزائی کی، جنہوں نے میرا نام پروپوز کیا میں ان کی بہت شکرگزار ہوں، جو سرکاری عہدے ہوتے ہیں ان پر فائز ہونا ہمارا کام نہیں، ہمارا کام ہے گراس روٹس میں لوگوں کو ریلیف دینا، ایمپاور کرنا اور ان کے سہولتکار بننا‘۔

imran khan

Jugnu Mohsin