Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

کراچی کے منتخب ٹاؤن چیئرمین اور کونسلر بے اختیار

محکمہ بلدیات نے مسائل حل کرنے کے بجائےاخراجات پر پابندی لگا دی
شائع 07 ستمبر 2023 02:01pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

کراچی کے منتخب ٹاؤن چیئرمین اور کونسلر بے اختیار ہوگئے، محکمہ بلدیات نے مسائل حل کرنے کے بجائے تنخواہوں، یوٹیلٹیز، پیٹرول کے علاوہ دیگر اخراجات پر پابندی لگا دی۔

ڈی ایم سیز کے خاتمے اور ٹی ایم سیز میں وسائل کی تقسیم پر کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم ٹرانزیشن ٹیم ناکام ہوگئی۔ سفارشات کی تیاری کے باوجود کمیٹی نے تین ہفتے کی توسیع مانگ لی ہے۔

مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ڈی ایم سی اور ٹی ایم سی کے مسائل حل کرنے پر اب فیصلہ وزیر بلدیات کریں گے۔

ملازمین، اثاثہ جات، وسائل، واجبات، سات ڈی ایم ایس سی کے آکٹرائے حصے کی عدم تقسیم کے باعث 25 ٹی ایم سیز کا نظام منجمند ہوکر رہ گیا ہے۔

محکمہ بلدیات نے مسائل حل کرنے کے بجائے تنخواہوں، یوٹیلٹیز، پیٹرول کے علاوہ دیگر اخراجات پر پابندی لگا دی ہے۔

آمدنی کا اہم وسیلہ او زیڈ ٹی پول تقسیم بھی نہیں کی جا سکی اور تین ماہ سے قائم ٹاؤن میونسپل کمیٹیاں بجٹ کی تیاری اور پاس بھی نہیں کرپائیں گی۔

kmc

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div