Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ٹیکس وصولی میں اضافے تک ملکی معیشت کی بہتری ممکن نہیں، نگران وزیراعظم

48 گھنٹے کے دوران اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں، انوار الحق کاکڑ
شائع 07 ستمبر 2023 03:11pm
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — فائل

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافے تک ملکی معیشت کی بہتری ممکن نہیں ہے۔

اسلام آباد میں ایوان تجارت و صنعت کے وفد کی ملاقات کے دوران انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کاحل اولین ترجیحات ہیں، قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سنے، ٹیکس وصولی میں اضافے تک ملکی معیشت کی بہتری ممکن نہیں، اسی لئے حکومت ٹیکس کے نظام میں اصلاحات یقینی بنا رہی ہے اور ٹیکس نظام کو ڈجیٹیلائز کیا جا رہا ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں آپریشن کے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج موصول ہورہے ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کے اس اقدام کا ہمسایہ ممالک نے خیر مقدم کیا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے، حکومت تاجروں کا اعتماد بحال کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرے گی۔

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے نگران وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں کاروبار اور دکانیں مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز

بجلی چوری کے کیسز سننے کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام زیر غور ہے، نگران وزیر

ملاقات میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے جب کہ سفارتخانوں میں تعینات کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے گا۔

pakistan economy

اسلام آباد

electricity

Smuggling

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div