Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، بھارت 228 رنز کے بڑے مارجن سے کامیاب

ویرات اور کے ایل راہول کی سنچریاں، بھارت کے کلدیپ یادیو نے 5 وکٹیں حاصل کیں
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 12:01am
فوٹو ــ ٹوئٹر/ بی سی سی آئی
فوٹو ــ ٹوئٹر/ بی سی سی آئی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارتی بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 32 ویں اوور میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ آج ریزرو ڈے میں مکمل ہوگیا۔

بھارت نے قومی ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا، یکطرفہ میچ میں ٹیم انڈیا نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی ٹیم پاکستان کو آوٹ کلاس کردیا۔

بھارت کے 357 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔

اوپنر امام الحق 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

امیدوں کے محور کپتان بابر اعظم بھی اہم میچ میں ناکام ہوگئے ان کی اننگ 10 رنز تک محدود رہی۔

وکٹ کیپر بلے باز اور مشکل وقت میں رنز اسکور کرنے والے محمد رضوان کا بلا بھی رنز نہ اگل سکا اور وہ محض 2 رنز پر آوٹ ہوگئے۔

فخر زمان کچھ دیر وکٹ پر ٹھہرے لیکن انتہائی سسٹ بیٹنگ کی، انھوں نے 50 بولز پر 27 رنز بنائے اور پھر کلین بولڈ ہوگئے۔

آغا سلمان نے 32 بولز پر 23 رنز اسکور کیے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔

شاداب خان کی اننگ بھی 6 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔

افتخار احمد نے بھارتی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی 23 رنز پر آوٹ ہوگئے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف 4 رنز ہی بنا سکے۔ جبکہ نسیم شاہ اور حارث راؤف زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔

کھیل کے دوران حارث رؤف ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 32 ویں اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہارڈیک پانڈیا، شاردل ٹھاکر اور جسپریت بمرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے مطابق بھارت کا پاکستان کو 228 رنز سے شکست دینا رنز کے حساب سے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑی جیت ہے۔

اس سے قبل میچ کا آغاز ہوا تو ریزرو ڈے پر بھی بارش شروع ہوگئی تھی جس کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔ لیکن چار بجے میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔

دونوں ٹیمیں 50 اوررز کے لیے کھیلیں گی، اوررز میں کٹوتی نہیں کی گئی ہے۔

بھارت نے 24.1 اوورز میں 147 رنز 2 وکٹوں پر اننگز دوبارہ شروع کی، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی سنچریوں کی بدولت پاکستان کو 357 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

کے ایل راہول نے 100 گیندوں پر اور ویرات کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی اپنی سینچریز مکمل کیں۔

ویرات کوہلی نے 94 گیندوں پر 122 رنز کی اننگ کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

کے ایل راہول نے 111 رنز اسکور کیے اور کوئی پاکستانی بولر ان کی وکٹ لینے میں ناکام رہا اور ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

یاد رہے کہ کولمبو میں کھیلا جانے والا سُپر 4 مرحلے کا اہم میچ بارش کے باعث اتوار کو روک دیا گیا تھا۔

کولمبو میں گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اتوار کو بھارت نے چوبیس اعشاریہ ایک اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 56 اور شبمن گل نے 58رنز بنائے، دونوں کی وکٹیں شاداب اور شاہین نے حاصل کیں۔

india

پاکستان

Colombo

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023

reserve day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div