Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

امریکی صدرکیخلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز، انکوائری کھولنے کی ہدایت

ترجمان وائٹ ہاؤس کا رد عمل بھی سامنے آگیا
شائع 13 ستمبر 2023 09:09am
تصویر: ٹوئٹر/ فائل
تصویر: ٹوئٹر/ فائل

امریکی صدر جوبائیڈن کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا، جس پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے امریکی صدرکے خلاف طاقت کے مبینہ غلط استعمال، انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے اور کرپشن کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

امریکی صدر کے خلاف کارروائی میں یہ بھی تحقیقات کی جائے گی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے کاروباری معاملات سے فائدہ اٹھایا ہے یا نہیں ہے۔

ریپبلکن اسپیکر نے ایوان کی کمیٹی کو مواخذے کی انکوائری کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ ردعمل میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ریپبلکنز نے غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔

کیون میک کارتھی کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں بائیڈن خاندان کے خلاف بدعنوانی کے ثبوت ملے ہیں۔

Joe Biden

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div