Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

جسے اللہ رکھے: 2 سالہ بچہ 12 گھنٹے بعد گٹرسے زندہ نکال لیا گیا

مچھروں اور دیگر کیڑوں نے بچے کا برا حال کر دیا تھا، والد
شائع 13 ستمبر 2023 11:30am

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں لاپتہ دو سالہ بچہ زوخان گٹر سے زندہ مل گیا ہے۔

زندہ بچ جانے والے بچے کی شناخت محمد زوخان ولد صداقت خان کے نام سے ہوئی ہے، جو 12 گھنٹے سے زائد گٹر میں ذندگی موت کی جنگ لڑرہا۔

بچے کے والد صداقت خان کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر کو میرا بیٹا لاپتہ ہوا تھا جس کے بارے میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے معلومات حاصل کیں۔

والد نے کہا کہ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے عبداللہ نامی ایک کم عمر لڑکا بچے کو لیکر جارہا تھا، اس کے ماموں نے دباؤ ڈالا تو زوخان کے بارے میں بتایا گیا۔

مزید کہا کہ عبداللہ نے بتایا کہ 12 گھنٹے قبل اس نے گٹر کے اندر زوخان کو پھینک دیا تھا تاہم عبداللہ نے جان لیوا حرکت کیوں کی اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

والد صداقت خان نے کہا کہ 12 گھنٹے کے اندر مچھروں اور دیگر کیڑوں نے بچے کا برا حال کر دیا تھا۔

زوخان خان کے والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا ہے، اس حوالے سے والد نے کہا کہ میں قانونی کارروائی نہیں چاہتا ہوں۔

والد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اور علاقہ مکینوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مدد کی۔

karachi

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div