Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 103 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 45 ہزار 753 پوائنٹس پر بند
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 07:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپیہ کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں1.11 روپے کی کمی آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر296.85 روپے پر بند ہوا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 1 روپیہ کمی کے بعد 297 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 87 پیسے کمی کے بعد 297 روپے 96 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

روپیہ مستحکم، ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 352 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 22 پر آگیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 103 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ اور انڈیکس 45 ہزار 753 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 45 ہزار 650 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div