Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان کی نہیں بلکہ حق اور انصاف کی جیت ہے، پی ٹی آئی
شائع 15 ستمبر 2023 06:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کا چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ خوش آئند اور آئین کی بالادستی کے لیے ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ چئیرمین تحریک انصاف کی نہیں بلکہ حق اور انصاف کی جیت ہے۔

مزید پڑھیں

چیف جسٹس نے جاتے جاتے پی ڈی ایم کی نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیں

نیب ترمیم کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے پر جسٹس منصور نے تحفظات ظاہر کردیئے

نیب ترامیم کالعدم قراردینے سے کس کس کیخلاف مقدمات بحال ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل تائید اور توثیق کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب قوانین میں غیر آئینی ترامیم کے ذریعے قوم کے اربوں روپے کی چوری معاف کرکے نئے سرے سے قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت دی گئی، سپریم کورٹ کے فیصلے نے واضح کردیا کہ نیب ترامیم آئین اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔

ترجمان نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم نے سازش کے تحت ملک پر مسلط ہوتے ہی نیب کا بھرپور استحصال کرتے ہوئے ادارے کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کیا، این آر او ٹو کے حصول کی غرض سے اقتدار میں آنے والوں نے احتساب کے مرکزی ادارے کو ایک کٹھ پتلی کا درجہ دے کر محصور کردیا، غیرآئینی ترامیم کے نتیجے میں قومی خزانے لوٹنے والوں کو یکے بعد دیگرے ڈرائی کلین کر کے اقتدار کے ایوانوں میں لا کر بٹھایا گیا۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز، اسحاق ڈار ، زرداری جیسے لٹیروں کو ریلیف دینے کے بعد ایک مفرور اشتہاری کو بھی لندن سے امپورٹ کرنے کا وعدہ کیا گیا، سپریم کورٹ نے مجرموں کے گروہ کے خود ساختہ این آر او ٹو کو اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، عدالتِ عظمیٰ نے واضح کر دیا کہ شریف اور زرداری مافیاز کی لوٹی ہوئی دولت پر صرف پاکستانی قوم کا حق ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے مجرمان کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، این آر او ٹو کے ذریعے بچی کچی دولت سمیٹ کر ملک سے بھاگنے والوں کو فوراً واپس لا کر ان سے جواب طلب کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے بحال کردہ ریفرنسز پر از سرِ نو تحقیقات کا آغاز کرے، قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کی اصلیت اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، عدالتِ عظمیٰ کے تاریخی فیصلے سے آج ایک بار پھر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف درست ثابت ہوا۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

NAB Amendments

Pakistan Tehreek Insaf

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div