Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

رسل برینڈ کے خلاف الزامات کیا ہیں

یہ الزامات تین برطانوی نیوز آرگنائزیشن کی مشترکہ تحقیقات کے بعد عائد کیے گئے
شائع 18 ستمبر 2023 09:56am
برطانوی کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ  - تصویر/ روئٹرز
برطانوی کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ - تصویر/ روئٹرز

برطانوی کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ پر 2006 سے 2013 کے درمیان اپنی شہرت کے عروج پر ریپ، جنسی زیادتی اور بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات تین برطانوی نیوز آرگنائزیشن کی مشترکہ تحقیقات کے بعد عائد کیے گئے ہیں۔

دی سنڈے ٹائمز، دی ٹائمز اور چینل فور ڈسپیچز کی تحقیقات کے مطابق 4 خواتین کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ رسل برانڈ نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ بی بی سی ریڈیو 2 اور چینل 4 کے علاوہ ہالی ووڈ فلموں میں کام کررہے تھے۔

ٹائمز کے مطابق ایک خاتون نے ریپ کا الزام لگایا جبکہ دوسری نے کہا کہ برانڈ نے اس پر اس وقت حملہ کیا جب وہ 16 سال کی تھی اوراسکول ک طالبہ تھی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے بتایا کہ یہ واقعات لاس اینجلس میں پیش آئے۔

چینل 4 ٹی وی کے دستاویزی شو ڈسپیچز میں ان الزامات کی مزید تفصیلات نشر کرنے کے علاوہ یکس پر خواتین کے متعدد کلپس بھی نشر کیے گئے جن میں مبینہ واقعات کو بیان کیا گیا۔

’میں انکارکرتا ہوں‘

48 سالہ رسل برانڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلقات رضامندی سے تھے۔ سنڈے ٹائمز نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان میں سے کسی خاتون نے پولیس میں شکایت کی تھی یا نہیں۔

اداکار نے ایکس پرویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ سنگین الزامات ہیں جن کی میں مکمل طور پرتردید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا، ’یہ الزامات اس وقت سے متعلق ہیں جب میں ہروقت اخبارات اور فلموں کی زینت تھا، اورجیسا کہ میں نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے، میں بہت، بہت بدتمیز تھا‘۔

اداکار اور کامیڈین نے مزید لکھا کہ اس دور میں، میرے جو بھی جنسی تعلقات تھے اتفاق رائے سے تھے۔ میں اس وقت ان کے بارے میں واضح تھا اور آج بھی ایسا بھی شفاف ہوں۔

رسل برانڈ کے مطابق انہیں ایک ’مربوط حملے‘ کا نشانہ بنایا گیا۔

سنڈے ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس کی رپورٹ 2019 میں شروع ہونے والی ڈسپیچز کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کا نتیجہ ہے۔

برانڈ نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں برطانیہ میں ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پرشہرت حاصل کی ، چینل 4 اور بعد میں بی بی سی ریڈیو پر ادا کیے جانے والے کرداروں میں وہ اشتعال انگیز رویے اور پُرمزاح اناز کیلئے مشہور ہوئے۔

وہ 2004 سے تین سال تک چیٹ شو ’بگ برادرزبگ ماؤتھ کے میزبان رہے جو مقبول رئیلٹی سیریز کا اسپن آف تھا۔

بعد ازاں انہوں نے ہالی ووڈ میں قدم رکھا اور 2008 میں ’فورگیٹنگ سارہ مارشل‘ کو بھولنے اور 2011 میں ’ری میک آف آرتھر‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ برانڈ نے 2010 میں امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری سے شادی کی تھی جو 2012 تک برقرار رہی۔

حالیہ برسوں میں وہ خود کو ایک سیاسی مبصر اور انفلوئنسر کے طور پر سامنے لائے جو ذاتی آزادی اور کوویڈ 19 وبائی امراض جیسے موضوعات پر یوٹیوب ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے۔

United Kingdom

comedian

Russell Brand

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div