Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’ہو کیا گیا ہے بہن آپ کو‘، کرن اشفاق کی وائرل تصاویر پر صارفین حیران

پاکستانی اداکار کی سابقہ اہلیہ نے علیحدگی کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا
شائع 19 ستمبر 2023 03:31pm
تصویر: کرن اشفاق/انسٹاگرام
تصویر: کرن اشفاق/انسٹاگرام

پاکستان کے مشہور اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈارعلیحدگی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، کرن کے مغربی ملبوسات اور طرزِ زندگی صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

کرن اشفاق حسین ڈار نے اداکار سے علیحدگی کے بعد ہی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے، اب تک کرن کئی فیشن برانڈز کی شوٹس کا حصہ بن چکی ہیں۔

کرن اشفاق ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ اب ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔ شوہر سے علیحدگی کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو دیکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں کرن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جن میں انہوں نے سفید رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اقراء اور کبیر نے کردار تبدیل کرلیے

اداکارہ میرا کی شاہ رخ خان سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں؟

’وہ بہت مشکل وقت تھا‘، منشا پاشا نے طلاق کے بعد کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھادیا

سوشل میڈیا صارفین کرن اشفاق حسین کے ان نامناسب ملبوسات سے خاصا ناراض دِکھائی دیتے ہیں اور ان کی تصاویر پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے سوالیہ تبصرہ کیا کہ ’بہن آپ بننا کیا چارہی ہیں؟‘

ایک صارف نے کرن کے اس طرزِ زندگی کو ان کی اور عمران اشرف کی علیحدگی کی وجہ قرار دیا۔

ایک صارف کرن اشفاق کے اس اسٹائل سے خاصا حیران رہ گئے۔

ایک صارف نے عمران اشرف اور کرن کی علیحدگی کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اب سے چند ماہ پہلے کرن اشفاق نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک سوالات وجوابات کا سیشن کیا تھا، جس میں انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو کسی اور کیلئے تبدیل نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھے، 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، جس کا باضابطہ اعلان کرن اشفاق نے کیا تھا۔

Instagram

lifestyle

Imran Ashraf

Kiran Ashfaque

Social media reaction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div