Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عدالت کا پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

عثمان ڈار پولیس کی حراست میں نہیں ہیں، سرکاری وکیل کا مؤقف
شائع 20 ستمبر 2023 11:41am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی کراچی سے حراست میں لینے کے بعد گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹرعلی طاہر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ رواں سال 9 ستمبر کو عثمان ڈار کو حراست میں لیا گیا، ملیر کینٹ میں جہاں سیولین کو اندر آنے کی اجازت نہیں وہاں درجن لوگوں سمیت ان کو حراست میں لیا۔

وکیل نے کہا کہ عثمان ڈار کو ملیر کینٹ کے علاقے سے درجنوں مسلح اور سادہ لباس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، اور ان کی سیالکوٹ میں واقع فیکٹری اور رہائش گاہ بھی سیل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

بیرسٹرعلی طاہر نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ عثمان ڈار کی گرفتاری نگران حکومت کی بدنیتی ہے، ہم نے ان کی گمشدگی سے متعلق درخواست جمع کرادی تھی، عدالت عثمان ڈار کی نظر بندی غیر قانونی قرار دے۔

متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے کسی جانب سے پولیس سے رجوع نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عثمان ڈار کی فیکٹری ڈی سیل ہونے کے بعد دوبارہ سیل کردی گئی

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عثمان ڈار پولیس کی تحویل میں نہیں ہے۔

عدالت نے پولیس کوعثمان ڈارکی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے 3 اکتوبر سے رپورٹ طلب کرلی۔

pti

Usman Dar

PTI Leaders arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div