Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

چھوٹی ایکس چینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک

فوری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا کوئی ارادہ نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
شائع 20 ستمبر 2023 04:37pm

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ چھوٹی ایکس چینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ فوری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا کوئی ارادہ نہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل بینکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈیجٹیلائزیشن سے شہریوں کو سہولت فراہم ہوگی، 5 بینکوں نے ڈیجیٹل ریٹنگ میں بہت ترقی کی، ان بینکوں کو اصولی اجازت دی گئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، ڈیجیٹل بینک اب اپنے سسٹمز اور انفرااسٹرکچر کو تیار کریں گے، فارن ایکسیچینج اصلاحات کے تحت غیر قانونی کاروبار کرنے والی ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، آئندہ صرف ایک طرح کی ایکس چینج کمپنی کاروبار کرسکے گی ، نئی اور بڑی ایکس چینج کمپنیاں شفاف انداز میں کام کریں گی، کسٹمرز کو بہتر خدمات میسر ہوں گی۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ادا شدہ سرمائے کی حد 20 کروڑ سے بڑھاکر 50 کروڑ کردی گئی ہے، بڑے بینک زیادہ سرمائے کے ساتھ ایکس چینج کمپنیاں لارہے ہیں، جس سے ایکس چینج مارکیت میں سرمائے کی کمی دور ہوگی، جب کہ بی کیٹیگری کسی اے کیٹیگری میں ضم بھی ہوسکتی ہیں، تاہم چھوٹی ایکس چینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر کام جاری ہے، بہت سے ممالک میں ڈیجیٹل کرنسیوں کی خدشات کو مینج کیا جارہا ہے، مختلف ملکوں کے ماڈل کو دیکھ رہے ہیں، فوری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا کوئی ارادہ نہیں، ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اپنے قواعد اور ریگولیشن مطابق ایکس چینج کمپنیوں کو رہگولیٹ کررہا ہے، بہت ساری ایکس چینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کیے ہیں، بہت سی کمپنیاں لائسنس کے بغیر آپریٹ کررہی تھیں ان کی خلاف اسٹیت بینک ایکشن نہیں لے سکتا،
زرمبادلہ کا کاروبار کرنے والی غیر قانونی کمپنیوں کی خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کررہے ہیں۔

State Bank Of pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div