Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارت میں کرکٹ کھیلنے کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں، بابراعظم

کارکردگی ہو یا نہ ہو میں پریشان نہیں ہوتا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم
شائع 26 ستمبر 2023 01:55pm
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو — پی سی بی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو — پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں، سب کی عزت ایک جیسی ہے اور رہے گی، البتہ کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں ایشیا کپ کی غلطی نہ دھرائیں۔

ورلڈ کپ کے لئے بھارت جانے سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری ہے، کوشش ہے کہ اچھا کھیلیں اور ورلڈ کپ جیت کر لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہارنے والے میچز سے پہلے ٹیم نمبر ون پر تھی، ان ہی لڑکوں کی محنت سے ہماری ٹیم نمبر ون بنی تھی، کوشش کریں گے ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈ کپ میں نہ دہرائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہمارے پاس 7 سے 8 دن ہیں، ہم پر کوئی دباؤ نہیں کنڈیشن بھی مختلف نہیں، کس کمبی نیشن کے ساتھ جانا ہے یہ فیصلہ میچ کے روز ہوتا ہے۔

کوئی بھی کھلاڑی 100 فیصد فٹ نہیں ہوتا ہر دن سیکھتا ہے

بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ کے آخری 2 میچز میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے، کوئی بھی کھلاڑی 100فیصد فٹ نہیں ہوتا ہر دن سیکھتا ہے، البتہ ہم پلاننگ کے تحت میچز کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل ٹیم کی ترتیب کے لئے پلاننگ کرتے ہیں، کرکٹ زیادہ کھیلتے ہیں تو آگاہی بھی ملتی رہتی ہے، گزشتہ ڈھائی ماہ سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، کھلاڑیوں کو آرام بھی دیا۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کھیلنے کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہمیں فیلڈنگ مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، مڈل اوورز میں وکٹ لینے پر بھی فوکس کریں گے۔

کارکردگی ہو یا نہ ہو میں پریشان نہیں ہوتا

ایک سوال کے جواب میں کپتان نے کہا کہ کارکردگی ہو یا نہ ہو میں پریشان نہیں ہوتا، خود سے زیادہ ساتھی کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، اسپنرز ویسے پرفرام نہیں کر رہے لیکن امید ہے ایونٹ میں وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

حسن علی کی اسکواڈ میں شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ فیصلے سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں حسن علی کا انتخاب کیا، نسیم شاہ کو بہت کریں گے، شاہین اور نسیم کی جوڑی سے میچ میں بہت فائدہ ملتا تھا، یہ نہیں معلوم کہ نیا بول کس سے کروائیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا فوکس صرف ایک نہیں ہر میچ پر ہے، انشااللہ 9 میچز جیتیں گے، ورلڈ کپ بھی جیتیں گے، بھارتی شائقین کرکٹ بھی ہمیں سپورٹ کریں گے، سابق کھلاڑی بتا چکے ہیں وہاں کے شائقین کوئی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔

india

babar azam

lahore

hassan ali

ODI World Cup

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div