Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

نظرثانی درخواست واپس لینے کے بعد پی ٹی آئی کا فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ

'فیض حمید کیخلاف بھی کارروائی ہوتی ہے تو ہوجائے'
شائع 29 ستمبر 2023 09:15am

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے والی پاکستان تحریک انصاف نے فیصلے پرعملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں اس حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے آغاز پرہی اپنی نظرثانی درخواست واہپس لے لی تھی۔ سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کررہا تھا۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم میں شامل شعیب شاہین نے گزشتہ رات جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے جس پرمن وعن عملدرآمد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کیخلاف بھی کارروائی ہوتی ہے تو ہوجائے۔

وکیل شعیب شاہین کا کہناتھا کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفرتھے، میں توحامد خان گروپ کے ساتھ پہلے ہی قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے حق میں تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی نے غلطیاں کیں جن کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔

نظرثانی کی اپیل کسی کے کہنے پر کی گئی؟ اس سوال کے جواب میں شعیب شاہین نے واضح جواب دینے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ اس کی تفصیلات ان کے پاس نہیں ہیں لیکن یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، اس پرمن وعن عملدرآمد ہوناچاہیئے۔

شعیب شاہین نے اس پروگرام کے علاوہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں اظہاررائےکی آزادی پرقدغن لگائی جا رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت مانتے ہیں لیکن قبولیت منظورنہیں۔ اشتہاری مجرم لندن میں بیٹھا ہوا ہے لیکن تقاریرپھربھی نشر ہوتی ہیں، دوسری جانب عمران خان کی تصویر بھی نشرنہیں ہوتی، موجودہ صورتحال انصاف کا قتل ہے۔

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جیت کے ڈر کی وجہ سے انتخابات نہیں کرائے جا رہے۔

pti

imran khan

Faiz Hameed

Shoaib Shaheen

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

faizabad dharna case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div