Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

آپ تھانوں کی حالت بدلنا ہی نہیں چاہ رہے، نگراں وزیراعلیٰ آئی جی پنجاب پر برہم

تھانوں سے انصاف، 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کے اندراج کا بورڈ پھاڑدیں، نگراں وزیراعلی کا مکالمہ
شائع 30 ستمبر 2023 12:22pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایف آئی آر میں تاخیر پر آئی جی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں سے انصاف، 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کے اندراج کا بورڈ پھاڑدیں، آپ تھانوں کی حالت بدلنا ہی نہیں چاہ رہے۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سگیاں کے قریب فیکٹری ایریا تھانے کا اچانک دورہ کیا، اور چوری کے پرچوں میں تاخیر پر آئی جی پنجاب پر برہم ہوئے۔

محسن نقوی نے آئی جی پنجاب عثمان انور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں 24 گھنٹوں میں چوری کی ایف آئی آر ہو گی، لیکن تھانے میں 4،4 دن سے ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے سخت مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحت تھانوں سے انصاف، 24 گھنٹوں میں ایف آئی آر کے اندراج کا بورڈ پھاڑ دیں، آپ تھانوں کی حالت بدلنا ہی نہیں چاہ رہے۔

آئی جی پنجاب نے وزیر اعلی کو بتایا کہ جس ایف آئی آر کی آپ بات کر رہے وہ چوری کی نہیں۔

اسٹاف نے آئی جی پنجاب کو بتایا محسن نقوی جس پرچے کی بات کر رہے وہ چوری کا ہی ہے، تاہم آئی جی پنجاب پہلے تو وزیر اعلی کو پرچے میں تاخیر پر بریف کرتے رہے۔

نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے ایف آئی آر میں تاخیر پر ایس ایچ او کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اور وزیر اعلی کے حکم پرآئی جی پنجاب نے بھی فوری ایس ایچ کوہٹانے کا کہہ دیا۔

IG Punjab

mohsin naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div