Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

حکومت کا طویرقی اسٹیل ملز کا نام تبدیل کرنے پر غور

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا
شائع 03 اکتوبر 2023 10:52am
طویرقی اسٹیل ملز۔ فوٹو — فائل
طویرقی اسٹیل ملز۔ فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گی جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں ربی کی فصل کے لئے یوریا فرٹیلائزر کی سپلائی کی صورتحال سمیت منصوبہ بندی، ترقیاتی اور خصوصی اقدمات کے اعشاریوں کا جائزہ لے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ طویرقی اسٹیل ملز کا نام تبدیل کر کے نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے پر غور اور کھاد کی پیداوار کےلئے ماڑی گیس کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ٹیلی کام انفراسٹکچر، شیئرنگ فریم ورک کے ڈرافٹ اور نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

ECC

اسلام آباد

Economic Coordination Committee

tuwairqi steel mills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div