Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ایلون مسک نے یوکرائنی صدر کے امداد مانگنے پر طنزیہ میم شئیر کردی

یوکرائنی حکام کا ایلون مسک کو سخت جواب
شائع 03 اکتوبر 2023 10:45pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

دنیا کے معروف ارب پتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایک میم میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا مزاق ارانے کی کوشش کی ہے۔

ویلن مسک نے ایک ایڈٹ شدہ تصویر شئیر کی جس میں زیلنسکی کو ایسی حالت میں دکھایا گیا ہے جیسے وہ زبردستی خود کو روکے ہوئے ہوں۔

ایلون نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’جب 5 منٹ گزر چکے ہوں اور آپ نے کسی سے ایک ارب ڈالر کی امداد نہ مانگی ہو‘۔

مسک کا یہ تبصرہ یوکرین کے پارلیمانی سپیکر رسلان سٹیفانچوک کو شیا کافی برا لگا اور انہوں اس کا جواب ایک طنز سے دیا۔

اسٹیفنچوک نے جواب میں کہا، ’جب ایک دوست ایلون مسک نے خلا کو فتح کرنے کی کوشش کی، لیکن کچھ غلط ہوگیا اور 5 منٹ میں وہ اپنی آنکھوں کی پتلیوں تک غلاظت میں ڈوب گیا‘۔

خیال رہے کہ ایلون مسک پر یوکرین کو کامیاب فوجی اقدام کرنے سے روکنے اور کئی مواقع پر روس میں جنگ کو بڑھانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

یروشلم پوسٹ کے ستمبر میں شائع ہوئے ایک مضمون کے مطابق، اسٹیو جابز کے مصنف والٹر آئزاکسن کی ”ایلون مسک“ کے عنوان سے ایک کتاب میں الزام لگایا گیا ہے کہ مسک نے کریمیا میں روسی بحری افواج پر یوکرین کے حملے کو روکا۔

مسک نے مبینہ طور پر 2022 میں کریمیا کے ساحل سے سروس بند کرنے کا حکم دیا تھا خاص طور پر دھماکہ خیز آلات سے لیس یوکرین کے آبدوز ڈرون کو غیر فعال کرنے کے لیے جب وہ روسی بیڑے کے قریب پہنچ گئے تھے۔

پوسٹ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق مسک نے اپنے سٹار لنک سیٹلائٹ کو استعمال کرنے کی یوکرین کی درخواستوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

تاہم، مسک زیلینسکی تناؤ شاید مسک کے ان اقدامات سے بہت پہلے بڑھ چکا تھا، کیونکہ اکتوبر 2022 میں ٹویٹر پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

”یوکرین-روس پیس“ کے الفاظ سے شروع ہونے والی ایک ٹویٹ میں مسک نے یوکرین سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ڈونباس میں الحاق کے انتخابات کو دوبارہ کرائے، کریمیا کو روس کے حصے کے طور پر باضابطہ طور پر چھوڑ دے، کریمیا کو پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے اور غیر جانبدار رہے۔

ٹویٹ میں ”ہاں“ اور ”نہیں“ کے اختیارات کے ساتھ ایک پول بھی تھا۔

اس کے فوراً بعد شائع ہونے والے اس موضوع پر ایک اور ٹویٹ میں، مسک نے ایک اور ”ہاں یا نہیں“ پول شائع کرتے ہوئے لکھا، ’آئیے اسے آزماتے ہیں: ڈونباس اور کریمیا میں رہنے والے لوگوں کی مرضی کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ آیا وہ روس کا حصہ ہیں یا یوکرین کا۔‘

زیلنسکی نے بھی پول ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’آپ کو کون سا ایلون مسک زیادہ پسند ہے؟ جو یوکرین کی حمایت کرتا ہے یا وہ جو روس کی حمایت کرتا ہے۔‘

Elon Musk

Volodymyr Zelenskyy

Russia Ukraine War

meme

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div