Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے شہبازشریف کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا مجموعہ قرار دے دیا

شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
شائع 06 اکتوبر 2023 11:09pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا مجموعہ قرار دے دیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم اور خوشحالی کے منزلیں طے کرتے پاکستان کو تباہی، انتشار اور لاقانونیّت کی دلدل میں دھکیلنے والے مجرم کی پریس کانفرنس جعل سازی، جھوٹ اور خرافات کا مجموعہ تھی، اپنے عیّارانہ بیانیے اور مکّارانہ گفتگو سے ایک قومی مجرم نے ریاست اور عوام کو فریب کے جال میں پھانسنے کی کوشش کی۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عمران ریاض کی مہینوں پر محیط جبری گمشدگی اور ان پر ماورائے قانون و حشیانہ تشدد سے لاعلمی اس بے حمیّت شخص کے کذّاب ہونے کی بدلیل ہے، رجیم چینج کے بطن سے جنم لینے والی اپنی بے چہرہ سرکار کے ذریعے اس قومی مجرم نے 6 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کو ذبح کردیا، اس قومی مجرم نے غریب اور تنخواہ دار طبقے کو 45 فیصد کی تاریخی مہنگائی تلے کچلتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو غربت کی اندھی کھائی میں دھکیلا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس قومی مجرم کے بھگوڑے بھائی نے مہنگے ایندھن کے منصوبوں میں پاکستان کو جکڑا اور اس نے بجلی کے بلوں کو پھانسی کا پھندا بنا کر عوام کو لٹکادیا، اس سفاک قومی مجرم نے عمران خان کی جانب سے ہر شہری کو صحت و علاج کے لیے دیا گیا 10 لاکھ مالیّت کا صحت کارڈ چھین لیا، اس قومی مجرم نے آئین، قانون، جمہوریت، شہریوں کی سیاسی و جمہوری آزادیوں سمیت پوری معاشرتی اور سیاسی نظام کی تباہی کا سامان کیا۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں، میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آرہے، شہباز شریف

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی غیرت و حمیّت سے محروم ٹر خفیہ ڈیلوں اور منصوبوں کے ذریعے جمہوریت، آئین اور عوام کے ووٹ کی لاشوں پر اپنے اقتدار کی کرسی بچھانا چاہتا ہے، غیرفطری طریقوں سے جمہور اور جمہوریت کو بانہوں میں جکڑ کر مجرموں کے لیے اقتدار ہموار کرنے کی سازشوں کی بجائے انتخاب کا میدان فراہم کیا جائے اور ان کا معاملہ قوم کے سپرد کیا جائے۔

pti

PMLN

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PTI Reaction

shehbaz sharif press conference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div